چین اور پاکستان کے مابین زرعی تعاون کی وسیع تر گنجائش ہے چینی سفارتکار

بیج، زرعی مشینری، پیداوار کی پروسیسنگ، کولڈ چین اسٹوریج، بیف اور مٹن جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری ممکن ہے


ویب ڈیسک May 09, 2021
پاکستان میں چینی سفارت خانے کے مشیر برائے زرعی امور گو وین لیانگ اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ۔ (فوٹو: فائل)

چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں داخلے کے بعد زراعت دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم میدان بن گئی ہے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے مشیر برائے زرعی امور گو وین لیانگ نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے مثال کے طور پر بتایا کہ بیجوں کی صنعت، زرعی مشینری، زرعی پیداوار کی پروسیسنگ، کولڈ چین اسٹوریج، گائے کا گوشت اور مٹن جیسی مصنوعات کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے دونوں برادر ممالک میں زرعی تعاون کو فروغ دینے کےلیے ایک انفارمیشن پلیٹ فارم بھی قائم کیا ہے۔

گو این لیانگ کا خیال ہے کہ پاکستان میں زرعی وسائل بہت وافر ہیں۔ چین پاکستان میں زراعت کی جدت طرازی کےلیے جدید زرعی پیداواری عناصر فراہم کرسکتا ہے تاکہ اس کے غذائی تحفظ (فوڈ سییکیورٹی) کو یقینی بناتے ہوئے، پیداوار کی اعلیٰ سطحی پروسیسنگ کے ذریعے برآمدات میں بھی اضافہ ہوسکے۔

گویا کہا جاسکتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔