افغانستان میں بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک 42 زخمی

بم دھماکوں میں طالبان ملوث ہیں، افغان وزارت داخلہ


ویب ڈیسک May 10, 2021
بم دھماکوں میں طالبان ملوث ہیں، افغان وزارت داخلہ فوٹو : فائل

افغانستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق پہلا بم دھماکا صوبے زابل میں ہوا جہاں مسافر بس سڑک کنارے لگے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا دھماکا صوبے پروان میں ہوا جہاں ایک اور بس سڑک کنارے بم سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق بم دھماکوں کے بعد علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور چیکنگ کا عمل جاری ہے، زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دونوں بم دھماکوں میں طالبان ملوث ہیں تاہم طالبان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں