سندھ حکومت کا یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

تاجروں اورعوام کا شکرگزارہوں کہ وہ تعاون کررہےہیں، وزیر اعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک May 10, 2021
ایکسپو سینٹرمیں یومیہ 50ہزار ویکسینیشن کی گنجائش بنائی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے یومیہ ایک لاکھ افراد کی کورونا کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوویڈ کی پہلی لہر میں 11 جون 2020 کو سب سے زائد 3038 کیسز تھے، کوویڈ کی دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020 کو سب سے زائد 1983 کیسز ہوئے، 29 اپریل 2021ء کو کوویڈ کی تیسری لہر میں سب سے زیادہ 1064 کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاک ڈاؤن پر عمل کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9 مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا، برآمدات پرمبنی صنعتی یونٹس عید کی چھٹیوں میں بھی کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر3 سے 9 مئی تک کیسز کا ڈیٹا دیکھا جائے تو کراچی میں 9.48 فیصد کیسز آ رہے ہیں، حیدرآباد میں مثبت کیسزکی شرح11.81 فیصد اور سکھر میں 5.92 فیصد ہے جب کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ شرح 3.92 فیصد ہے کل کورونا کی وجہ سے 16 اموات ہوئیں، تاجروں اورعوام کا شکرگزارہوں کہ وہ اس صورت حال میں تعاون کررہےہیں، یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن ہم نےعوام کے تحفظ کی خاطر کیا۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کوہدایت کی کہ ایک لاکھ ویکسین روزانہ لگائی جائیں، ایکسپو سینٹرمیں یومیہ 50ہزار ویکسینیشن کی گنجائش بنائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں