کورونا کیسز بڑھے تو لاک ڈاؤن میں اضافہ کردیں گے حکومت بلوچستان

احتیاط نہیں کی گئی تو بھارت جیسے صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، لیاقت شاہوانی


ویب ڈیسک May 10, 2021
مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ این سی او سی کا ہے، لیاقت شاہوانی فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاؤن 16 مئی سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کی نئی اقسام سامنے آرہی ہیں، کورونا کی تیسری لہر میں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، گزشتہ برس عید کے دنوں میں کورونا کے کیسز میں 3 سے 4 گنا اضافہ ہوا تھا، اگر اس بار احتیاط نہیں کی گئی تو بھارت جیسے صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی اور بچوں کی زندگی سے زیادہ شاپنگ کو اہمیت دے رہے ہیں، آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاوَن کا فیصلہ کیا ہے، مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ این سی او سی کا ہے، تاجروں سمیت دیگر لوگوں سے تعاون کی اپیل ہے، کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاون کی مدت 16 مئی سے بھی بڑھ سکتی ہیں۔ 15 مئی تک عید کے تعطیلات کا اعلان ہوا ہے اس دوران عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں