صومالیہ میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ 6 اہلکار ہلاک

خود کش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی


ویب ڈیسک May 10, 2021
حملے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

صومالیہ کے دارالحکومت میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن پر خود کو بارودی مواد سے اُڑا دیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صومالوی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کے جسم کے کچھ اعضا ملے ہیں جن کا فرانزک لیب سے تجزیہ کیا جائے گا۔ 6 زخمیوں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

صومالیہ میں حکومت کے خلاف متحرک الشباب نامی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ الشباب نے القاعدہ سے مل کر ملک میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں