کراچی 250 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے کراچی کے علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 60 سے زائد ڈکیتوں کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ترجمان


Staff Reporter May 10, 2021
ملزم نے کراچی کے علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 60 سے زائد ڈکیتوں کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ترجمان . فوٹو : فائل

پاکستان رینجرز سندھ اورپولیس نے منظور کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 250 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمنظور کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے ملزم آصف زمان کوگرفتار کرلیا، ملزم کےقبضے سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کےہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق 3 اور 7 اپریل کو ایم اے جناح روڈ انکل سریا اسپال پر واقع بیکری اور ڈیری کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں 4 ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر بیکری اور ڈیری کی دکان میں موجود ملازمین اور گاہکوں سے موبائل فون اور نقدنی چھینتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ابتدائی کے دوران ملزم نے کراچی کے علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 60 سے زائد ڈکیتوں کی وارداتوں کا اعتراف کیا اس کےعلاوہ ملزم نے ذاتی طورپر200 سے زائد ڈکیتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتارملزم کواسلحہ اورایمونیشن کے ہمراہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں