اندرون سندھ مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

اسپیشل ٹرینیں میرپور خاص، لاڑکانہ، دادو، روہڑی اور سکھر کیلیے چلائی جائیں گی۔


Numainda Express May 11, 2021
ٹرینوں، اسٹیشنوں پرکورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز، اشیائے خورونوش 3 گنا مہنگی۔ فوٹو: فائل

لاہور: ریلوے نے اندرون سندھ کیلئے 10 سے 16 مئی تک مزید 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔

عید کے موقع پر موہن جودڑو ایکسپریس کے روٹ میں بھی عارضی توسیع دے دی گئی، عید اسپیشل ٹرینیں میرپور خاص، لاڑکانہ، دادو، روہڑی اور سکھر کے لیے چلائی جائیں گی۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی تا میرپور خاص صبح 7 بجے اور دوسری ٹرین دادو تا لاڑکانہ صبح 7 بجے چلے گی، تیسری اسپیشل ٹرین کراچی تا سکھر صبح ساڑھے 11 بجے چلائی جائے گی۔

دادو،لاڑکانہ اور سیہون شریف کی عوام کے لیے موہن جودڑو ایکسپریس کو کراچی تک چلایا جائے گا، تمام عید سپیشل ٹرینیں70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں روزمرہ اور عید اسپیشل ٹرینوں سے پردیسیوں کا اپنے آبائی گھروں کو جانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹرانسپورٹ پرپابندی کے باعث ٹرینوں پررش بڑھ جانے سے کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔ ٹرینوں میں بکنگ ایس اوپیز کے تحت کی گئی لیکن مسافرٹرینوں کے فرش،دروازوں میں نیچے بیٹھ کرسفرکررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں