کم عمرپاکستانی نوجوان نے ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم لہرا دیا
19 سالہ نوجوان شہروزکاشف نے 8849 میٹربلند چوٹی سرکرلی
پاکستانی نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند کردیا۔
پاکستانی نوجوان شہروزکاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند کردیا۔ 19 سالہ نوجوان شہروزکاشف نے 8849 میٹربلند چوٹی سرکرلی۔
شہروزبلند ترین چوٹی سرکرنے والے کم عمرترین پاکستانی بن گئے۔ شہروزکاشف کی 8 ہزارمیٹرسے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروزکاشف 17 سال کی عمرمیں براڈپیک پرقومی پرچم لہراچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں۔ 8 ہزارمیٹرسے اونچی 8 چوٹیاں سرکرنے کا اعزازپاکستان کے محمدعلی سدپارہ کا ہے۔