ملک میں کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزارسے تجاوزکرگئی

ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار959 ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک May 11, 2021
ملک میں گزشتہ روز38 ہزار883 ٹیسٹ کیے گئے

ملک میں عالمی وبا کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہزارسے تجاوز کرگئی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 113 افراد جاں بحق جب کہ 3 ہزار 84 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوزکرگئی جب کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 13 ہے۔

ملک میں گزشتہ روز38 ہزار883 ٹیسٹ کیے گئے جو کہ موجودہ وبا کے تناظرمیں کم بتائے جاتے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار959 ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزورہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں