ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور نوادرات کی اسمگلنگ روکنے سمیت مختلف شعبوں میں چین ٹھوس تعاون کرے گا


ویب ڈیسک May 11, 2021
یہ ایشیائی ممالک کے مابین ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے اپنی نوعیت کی پہلی دستاویز ہے۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

آج چین میں ثقافتی ورثے کے قومی بیورو نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی قومی ورثے اور ثقافت کے ادارے اور افغانستان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے ساتھ ''ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل کے حوالے سے مشترکہ بیان'' پر الگ الگ دستخط کیے۔

یہ ایشیائی ممالک کے مابین دستخط شدہ ''ایشیائی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل'' کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کی پہلی دستاویز ہے۔

چین کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت اور ثقافتی ورثے کے قومی بیورو کے سربراہ لی چھون نے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر ایشیا میں ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنے کی کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

پاکستان قومی ورثہ اور ثقافت کے ادارے کے جوائنٹ سکریٹری رحیم نے ''ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل'' کی شاندار الفاظ میں تحسین کی۔

مشترکہ بیان کے مطابق چین پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ''ایشیا میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عمل'' کے ڈھانچے کے تحت آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور آثار قدیمہ کی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون فراہم کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں