منچھر جھیل کا زہر یلا پانی نہر میں شاملمکلی کو سپلائی بند

کے بی فیڈر کا پانی زہریلا ہونے سے متعلق شہری انتظامیہ کے مساجد سے اعلانات، لوگوں میں خوف و ہراس، ذخیرہ ضائع کر دیا


Nama Nigar January 16, 2014
نہر میں شامل آلودہ پانی کو نکال کر دوبارہ صاف پانی کی فراہمی جلد بحال کر دی جائیگی فوٹو: فائل

ضلع ٹھٹھہ کو پانی فراہم کرنے والی نہر میں منچھر جھیل کا آلودہ پانی شامل ہو گیا، نہر کا پانی زہریلا ہو نے کے باعث ٹی ایم اے انتظامیہ نے مکلی شہر کو فراہمی معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام مکلی شہر میں ضلعی انتظامیہ نے مساجد میں اعلانات کرائے کہ کے بی فیڈر نہر کا پانی زہریلا ہونے کے باعث شہری استعمال نہ کریں، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے ذخیرہ کیا گیا پانی ضائع کر دیا۔ اس حوالے سے ٹی ایم او مکلی منٹھار زرداری کا کہنا تھا کہ آر بی او ڈی پر تعمیراتی کام جاری ہے، جس میں موجود منچھر جھیل کا پانی خارج ہو کر کے بی فیڈر میں شامل ہوگیا جسکے باعث نہر کا پانی زہریلا ہو گیا۔ شہر بھر میں ٹی ایم اے نے پانی کی فراہمی بند کر دی ہے۔



نہر میں شامل آلودہ پانی کو نکال کر دوبارہ صاف پانی کی فراہمی جلد بحال کر دی جائیگی۔ نہر سے آلودہ پانی کی صفائی کیلیے 15 گھنٹے سے زائدسپلائی معطل رکھی گئی، جسکے بعد بدھ کی دوپہر سے مکلی شہر کو دوبارہ صاف پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں