کورونا وبا دریائے گنگا میں 40 سے زائد لاشوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

لاشیں 7 دن سے پانی میں تیرتے ہوئے ساحل تک پہنچیں


ویب ڈیسک May 11, 2021
لاشیں ممکنہ طور پر اترپردیش سے بہتے ہوئی آئی ہیں، فوٹو: فائل

بھارت میں ریاست بہار اور اتر پردیش کے سنگم پر دریائے گنگا میں 40 سے زائد لاشیں تیرتی ہوئی کنارے پہنچ گئیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چوسا ٹاؤن کے قریب دریائے گنگا میں 40 سے زائد لاشیں بہتی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔ یہ لاشیں پھولی ہوئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں پانی میں 6 سے زیادہ دن ہوگئے ہیں۔ یہ لاشیں مبینہ طور پر اترپردیش سے یہاں پہنچیں۔

علاقہ مکینوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاشوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہے اور یہ لاشیں مبینہ طور پر کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی ہیں جن کے لواحقین نے جگہ نہ ہونے کے سبب لاشیں تلف کرنے کے لیے دریا میں بہا دی ہوں گی۔

دوسری جانب ضلع چوسا ٹاؤن کی انتظامیہ نے کہا کہ لاشوں کی تعداد 40 سے 45 ہے جو بری طرح مسخ ہوچکی ہیں۔ لاشوں کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لاشوں کو فرانزک لیب بھیجا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں