باڑہ میں دھماکا2 اہلکارشہیدمہمند میں اسکول تباہ

سلارزئی سے افغان جنگجوئوں کا صفایا، فورسز اور لشکر نے چیک پوسٹیں قائم کردیں


Numainda Express September 09, 2012
سلارزئی سے افغان جنگجوئوں کا صفایا، فورسز اور لشکر نے چیک پوسٹیں قائم کردیں۔ فوٹو: فائل

JOHANNESBURG: باڑہ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایف سی کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایف سی اہلکارباڑہ کے علاقہ قمبر آباد میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ پہلے سے نصب ریمورٹ کنٹرول بم سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میںلانس نائیک حیات خان اور سپاہی حکیم شاہ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں دم توڑگئے، دونوں اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

ادھرمہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقہ زیارت حزینہ میں نامعلوم افراد نے گرلزپرائمری اسکول کودھماکا خیز مواد سے اڑادیا ، ایجنسی میں تباہ ہونے والے اسکولوں کی تعداد102تک پہنچ گئی، اے پی پی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالارزئی میں سیکیورٹی فورسز اور امن لشکر کے رضاکاروں نے افغان شدت پسندوں کے زیرقبضہ کئی علاقوں کاکنٹرول حاصل کرکے چیک پوسٹیں قائم کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔