من پسند حلقہ بندیوں کی مذمت کرتے ہیں جلال محمود شاہ

ایس یو پی سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی، جی ایم سید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب


Numainda Express January 16, 2014
ایس یو پی سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی، جی ایم سید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI: قوم پرست تنظیم سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 1979 کے قانون میں ردوبدل کرکے اپنی من پسند حلقہ بندیاں کی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

حیدرآباد پریس کلب میں جی ایم سید کی منعقد کی جانے والی 110 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پی پی نے من پسند حلقہ بندیاںاپنے من پسند لوگوں کو کامیاب کروانے کیلیے کی ہے لیکن اس کے باوجود ایس این پی سندھ میں پی پی کیلیے سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور ہر سطح پر پارٹی کے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2001 میں بنائے گئے بلدیاتی قانون میں شہری اور دیہی کا فرق تو مٹایا گیا ۔



لیکن اس قانون کے تحت لوگوں کو نہ تو تحفظ اور نہ ہی انصاف ملا، اقتدار پر بیٹھے نمائندوں نے صرف اپنے مفادات کو تحفظ دیا اور لوٹ مار کرکے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا جب کہ پی پی حکومت کی جانب سے بنائے جانے والی نئے بلدیاتی قانون میں بھی لوگ انصاف کے حصول کیلیے در بدرکی ٹھوکریں کھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر نہ کرائے گئے تو عدالت کا سہارا لیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے ادیب و دانشور محمد ابراھیم جویو کے ہمراہ جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب سے ڈاکٹر دودو مہری، روشن برڑو، مالا بخش لغاری، مصطفی بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں