ایمیزون پارسل ڈلیوری پاکستان پوسٹ کو شامل کرنے کی تجویز

ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں پاکستان ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہو نے کی حتمی منظوری متوقع


حسیب حنیف May 12, 2021
فروخت کنندگان کو کوالٹی یقینی بنانی پڑے گی، شکایت پر سیلر لسٹ اکائونٹ بلاک ہو جائیگا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کی جانب سے ایمیزون کے اندرون ملک پارسل ڈلیوری کیلیے پاکستان پوسٹ کو ڈلیوری میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں پاکستان ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونے کی ختمی منظوری بھی متوقع ہے، تاہم ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کے فروخت کنندگان کو اعلیٰ معیارکی اشیا ہی فروخت کرنی ہوں گی، کسی قسم کی شکایت کی صورت میں فروخت کیا ہوا سامان قابل واپسی ہوگا۔

اس سلسلے میں ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے وزارت تجارت کی جوائنٹ سیکریٹری عائشہ حمیرا نے کہاکہ عید کے بعد ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونے کے لیے بڑی پیش رفت متوقع ہے، ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں پاکستان ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہو نیکی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |