برطانیہامیگریشن حکام کا چھاپہ7 پاکستانیوں سمیت11گرفتار

گرفتارافراد کو ایئرپورٹ کے نزدیک رکھا گیا،جلد پاکستان ڈی پورٹ کردیا جائیگا، ذرائع

گرفتارافراد کو ایئرپورٹ کے نزدیک رکھا گیا،جلد پاکستان ڈی پورٹ کردیا جائیگا، ذرائع ۔ فوٹو: اے ایف پی

JOHANNESBURG:
برطانوی امیگریشن حکام نے وسطی لندن کے علاقے ماری لیبون میں ہوٹل پر چھاپہ مار کر7 پاکستانیوں سمیت 11 افراد کو گرفتارکرلیا۔


امیگریشن حکام کے مطابق یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم تھے اور وسطی لندن میں واقع لاہور ہوٹل میں کام کرتے تھے۔ ان افراد میں 3 افغانی اور ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد کو ایئرپورٹ کے نزدیک حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے اور انھیں جلد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں ان افراد کو ایف آئی اے اپنی تحویل میں لے لے گی۔ حکام نے گرفتار ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم ان کی عمریں 23 سے 34 سال کے درمیان ہیں۔
Load Next Story