جشن آمد رسول ؐقیامت تک منایا جاتا رہے گاثروت اعجاز

قانون تحفظ ناموس رسالتؐ میں ترمیم یا تحریف ناکام بنادیں گے،میلاد ریلی سے خطاب


Staff Reporter January 16, 2014
سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری میلاد مصطفیؐ ریلی کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : آن لائن

لاہور: ہم نے حکمرانوں کی بدعنوانی،ناقص فیصلوں کو برداشت کیا لیکن تحفظ ناموس رسالتؐ پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ایک نظریہ کے تحت قائم ہوا تھا اب موجودہ حکمرانوں کی ذمے داری ہے کہ اسی نظریہ کی روح کے مطابق ملک میں نظام مصطفیؐ قائم کریں، ہم سانحہ نشترپارک کے شہدائے میلاد مصطفیؐ کے خون کا حساب لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،قاتلوں کا تعاقب کرکے انھیں کٹہرے میں لایاجائے گا، ہم رہیں یا نہ رہیں آمد رسول ؐ کا جشن تاقیامت منایا جاتا رہے گا ان خیالات کا اظہارسنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے میلاد مصطفیؐ جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سنی تحریک نے اپنے قیام سے آج تک شہادتوں کے غم کو صبر سے برداشت کیا ہے لیکن اب عوام اہلسنت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،عاشقان مصطفیؐ اپنے ذاتی اختلافات اور مفادات کو فراموش کرکے گنبد خضرا کے سائے تلے متحد ہوجائیں ، کامیابی کیلیے تو حکمران آستانوں کے چکر لگاتے ہیں لیکن اقتدار ملتے ہی وعدے فراموش کردیتے ہیں، سنی تحریک قانون تحفظ ناموس رسالتؐ میں ترمیم یا تحریف ناکام بنادے گی،سینئر مرکزی رہنما شاہد غوری نے کہاکہ سرکاردوعالمؐ کی عظمت پر ہم کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |