اسکرین ایوارڈ 2014 ’’چنئی ایکسپریس‘‘ اور ’’رام لیلا‘‘ بہترین فلمیں قرار

دیپکااورشاہ رخ کوبہترین اداکارہ واداکار اورامیتابھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا


Showbiz Desk January 16, 2014
ممبئی: اسکرین ایوارڈ2014 ء کی تقریب کے دوران بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن‘ اداکار شتروگھن سنہا سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ وصول کر رہے ہیں، اس موقع پر شاہ رخ خان بھی موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

منگل اور بدھ کی درمیانی شب ممبئی میں ہونے والے20ویں سالانہ اسکرین ایوارڈ برائے 2014 میں شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون چھائے رہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان کوفلم ''چنئی ایکسپریس'' کے لیے بہترین اداکار اوردیپکا پاڈوکون فلم 'رام لیلا' کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ معروف اداکار امیتابھ بچن کو چار دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے فلم انڈسٹری میں خدمات انجام دینے کے لیے 'لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ' سے نوازا گیا۔بہترین اداکار کا جیوری ایوارڈ فرحان اختر کو فلم ''بھاگ ملکھا بھاگ'' میں اداکاری کے لیے دیا گیا جب کہ اسی زمرے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایک بار پھر دیپکا پڈوکون کے حصے میں آیا۔فلم بھاگ ملکھا بھاگ کو بہترین فلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔شوجیت سرکار کو ''فلم مدراس کیفے'' کی ہدایات پر بہترین ہدایتکارکا ایوارڈ دیا گیا۔

 photo 1_zpsba530ba8.jpg

بہترین مزاحیہ اداکارہ رچا چڈھا ( فکرے) بہترین معاون اداکارہ: سورا بھاسکر (رانجھنا) بہترین معاون اداکارہ: سوربھ شکلا (جولی ایل ایل بی) بہترین گلوکارہ: شریا گھوشال (سن رہا ہے نا تو گیت، فلم - عاشقی 2) بہترین گلوکار: ارجیت سنگھ (تم ہی ہو، عاشقی2) بہترین اسکرین پلے: ہنسل مہتا، اپورو، سمیر ( فلم: شاہد) پر دیا گیا۔اس کے علاوہ رتیش بترا کو فلم 'لنچ باکس' کے لیے سب سے زیادہ باصلاحیت نئے ہدایت کار،اداکارہ شلپا شکلا کو 'بی اے پاس' کے لیے منفی کردار کی بہترین اداکارہ جب کہ اداکاروں میں یہ ایوارڈ معروف اداکار رشی کپور کو نیکھل اڈوانی کی فلم 'ڈی ڈے' کے لیے دیا گیا۔فلم ''کرش 3'' کو بہترین اسپیشل افیکٹ کا ایوارڈ ملا اور اس کے حقدار ریڈ چلیز قرار پائے۔ ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے میدان میں ہونے والی 20ویں سالانہ لائف اوکے ایوارڈ کی تقریب میں بہترین اداکارہ کا انعام پانے والی دیپکا پڈوکون کے ساتھ ساتھ اداکار شاہد کپور، پاکستانی اداکاروگلوکار علی ظفر اور رنویر سنگھ نے اپنی پرفارمنس سے ناظرین کے دل موہ لیے۔علی ظفر نے اپنی فلم ''ٹوٹل سیپا'' کے گیت ''پلٹ میری جان'' پر پرفارم کیا۔ریڈ کارپٹ پر اپنے زمانے کی معروف اداکارہ کاجول کے علاوہ تنیشا، سوناکشی سنہا، ہما قریشی، بپاشاباسو، آدیتی راؤ حیدری، دیپکا پڈوکون اور کالکی نکھل نے اپنے جلوے بکھیرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں