سعودی عرب میں دوران پرواز 7 ماہ کا بچہ جاں بحق
بچے کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، سعودی میڈیا
سعودی عرب میں دوران پرواز 7 ماہ کے بچے کی طبیعت بگڑ گئی اور ہنگامی لینڈنگ سے قبل طیارے میں ہی شِیر خوار کی موت واقع ہوگئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ریاض سے جدہ آنے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز میں والدین کے ہمراہ محو سفر 7 ماہ کے بچے کی طبیعت خراب ہوگئی۔ طیارے کے عملے نے جہاز میں موجود ڈاکٹر سے بچے کے معائنے کی درخواست کی۔
پرواز میں موجود ڈاکٹر نے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ بچے کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ بچے کی لاش کنگ فہد اسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی۔
سعودی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ بچے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔