پی ٹی آئی حکومت کی غیریقینی پالیسی سے پاکستان کو نقصان ہوا شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن کرتی کچھ اور ہے، صدر مسلم لیگ (ن)
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہا نقصان ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ ہے کہ ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کرتی کچھ اور ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ لاپرواہی اور لاتعلقی کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورننس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے، اس نہ ختم ہونے والی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بے انتہاء نقصان ہوا ہے۔