سلمان خان کی ’’جے ہو‘‘ کو نمائش کا این او سی جاری

فلم میں سلمان خان کے علاوہ مرکزی کرداروں میں اداکارہ ڈیزی شاہ اورثنا خان بھی شامل ہیں

فلم میں سلمان خان کے علاوہ مرکزی کرداروں میں اداکارہ ڈیزی شاہ اورثنا خان بھی شامل ہیں،فوٹو:فائل

بالی وڈاسٹارسلمان خان کی نئی فلم ''جے ہو'' کوکیبینٹ ڈویژن کی جانب سے 'این او سی' ملنے پرسینما گھروں کے کارکنوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔


فلم میں سلمان خان کے علاوہ مرکزی کرداروں میں اداکارہ ڈیزی شاہ اورثنا خان بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی نمائش 24 جنوری کوسنسرسرٹیفیکٹ ملنے کے بعد کی جائے گی۔ فلم 'جے ہو' کوکیبینٹ ڈویژن کی طرف سے 'این او سی ' ملنے پر سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصرثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت اگرامپورٹ قوانین کے تحت پاکستان میںلائی جانیوالی فلمیں نہ ہوں توسینما گھروںسے وابستہ ہزاروں کارکن اوران کی فیملیاں بھوکے مرجائینگے۔ ایسے میں نئی فلم کو'این او سی' ملنا بہت خوش آئند ہے اوراس فیصلے پرکارکن بہت خوش ہیں۔
Load Next Story