اردو زبان میں اپنا کیرئیر شروع کرنے پر فخر ہے گلزار
مجھے اس بات پرفخرہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بھی اسی زبان سے کیااورعالمی سطح پراردونے ہی مجھے پہچان دی ، گلزار
بھارتی شاعر اور فلم ڈائریکٹر گلزا رنے کہاہے کہ ہندوستان فلم انڈسٹری ،ڈرامہ انڈسٹری اورمیوزک انڈسٹری کواردوزبان نے شناخت بخشی ہے۔
مجھے اس بات پرفخرہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بھی اسی زبان سے کیااورعالمی سطح پراردونے ہی مجھے پہچان دی ان خیالات کااظہارانھوںنے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کوپسندکرتے ہیں میں سمجھتاہوں کہ اگرہندوپاک کے فنکاروں کو مشترکہ طورپرکام کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں توہمیں مزیدمعیاری ڈرامے دیکھنے کومل سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں گلزارکاکہنا تھا کہ شاعروں،فنکاروں اور قلم کاروں کے ساتھ اگرویزہ پالیسی میں نرمی برتی جائے توکیاہی اچھاہوگاشاعر،ادیب اور فنکارکسی بھی ملک کاسفیرہوتاہے جب کبھی کوئی پاکستان سے ہمارے ہاں آتاہے توہمیں وہاؓں کے کلچر،رہن سہن اورکھانوں کا معلوم چلتا ہے۔