وزیراعظم سے اردوان شاہ سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش
ترک صدر،عمران کا اسرائیلی حملے روکنے کیلیے اقوام متحدہ میں مل کر کام کر نے کے عزم کا اظہار، عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے صدرطیب اردوان اورسعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ٹیلی فونک رابطہ جس میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسجد اقصٰی پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں مل کر کام کر نے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بات چیت کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، فلسطین کا معاملہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افغان امن عمل اور فوجوں کے انخلا پر ترکی کی کوششوں کے معترف ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطرکی مبارک باد بھی دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے شاندار مہمان نوازی پر سعودی فرمانروا سے اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کااظہار کیا۔ عمران خان نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصٰی پر حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔