ایجنسیاں اور حکومتیں فرقہ وارانہ تصادم کراتی ہیں فضل الرحمن

نئے صوبے بننے چاہئیںمگرنفرتیںنہ پھیلائی جائیں، تقریب سے خطاب،عام انتخابات کی تیاریوں کیلیے اجلاس 11 ستمبر کو طلب کرلیا

نئے صوبے بننے چاہئیںمگرنفرتیںنہ پھیلائی جائیں، تقریب سے خطاب،عام انتخابات کی تیاریوں کیلیے اجلاس 11 ستمبر کو طلب کر لیا۔ فوٹو: آئی این پی

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیرمولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ یہودی لابی اپنے ایجنٹ کوامریکا مخالف نعرے پرسامنے لارہی ہے۔


ڈرون حملوںکے خلاف وزیرستان جانے کااعلان کرنیوالے جس تہذیب کے نمائندے ہیںوہ تہذیب ہی ہماری تہذیب پرڈرون حملہ ہے،قوم اس نئے چہرے کوقبول نہیںکرے گی ہم اپنے نظریات،آزادی اور خودمختاری پرکوئی آنچ نہیںآنے دینگے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام نے عسکریت سے لاتعلقی کااعلان کیاہے اس کے باوجودمدارس اورمذہبی جماعتوںکوٹارگٹ کیاجارہاہے ہمیںانتہاپسندی کے طعنے دیے جارہے ہیںاگرہم دہشت گردہیںتوکراچی اوربلوچستان میںکیاہورہاہے یہ کون لوگ ہیں، نئے صوبے ضروربننے چاہئیںمگرتخت لاہوراورتخت پشاورکی بات کرکے نفرتیںنہ پھیلائی جائیں۔

انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں90ارب ڈالرکانقصان ہوامگر ہمیںآئی ایم ایف اورکیری لوگربل سے سات ارب ڈالردے کراحسان جتلایاجارہاہے نیٹوسپلائی بحال کی کہ ہمیں ایک ارب ڈالرمل جائینگے توہمیںیہ بتایاجائے کہ سپلائی بندکیوں کی گئی تھی ہم قدم قدم پرپیچھے کی طرف جارہے ہیں،صرف نعرے لگانے سے کچھ نہیںہوگاہمیں عملی اقدامات کرنا ہونگے ،ملکی ایجنسیاںاورحکومتیںاپنی ضرورت کے تحت فرقہ وارانہ تصادم کراتی ہیں، سینٹرطلحہ محمودنے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ادھرمولانافضل الرحمن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوںکے سلسلے میںصوبائی جماعتوں کو لسٹیں تیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عام انتخابات کی تیاریوںکے سلسلے مجلس عاملہ کااہم اجلاس 11ستمبرکواسلام آباد میں طلب کرلیاہے۔
Load Next Story