MSCI کی جائزہ رپورٹ غیرملکی سرمایہ کاری کا سبب بنے گی

لکی سیمنٹ کی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں شمولیت سے 35 ملین ڈالر کاسرمایہ آئے گا۔


Salman Siddiqui May 13, 2021
او جی ڈی سی کا ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے اخراج بھی غیرمتوقع نہیں، طاہر عباس۔ فوٹو: فائل

مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (MSCI )نے ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں ایک پاکستانی کمپنی کو ایم ایس سی آئی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں شامل کرلیا گیا جب کہ اس کے علاوہ ایک اور پاکستانی کمپنی کو اسمال کیپ انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے۔

ایم ایس سی آئی نے جائزہ رپورٹ گزشتہ جاری کی جس میں لکی سیمنٹ کو اپ گریڈ کرکے گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے جب کہ او جی ڈی سی کو انڈیکسز سے خارج کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی آر جی پاکستان کو اسمال کیپ انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایچ ایل کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے کہا کہ ایم ایس سی آئی کے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 28 مئی کو 30 سے 35 ملین ڈالر کی نئی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ ایم ایس سی آئی کے جائزے اور فیصلوں کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاری اپنی پورٹ فیولیو انویسٹمنٹ کو ازسرنو ترتیب دیں گے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری آئے گی۔

طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ایم ایس سی آئی کا جائزہ بڑی حد تک مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ لکی سیمنٹ کی ایم ایس سی آئی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں شمولیت اور او جی ڈی سی کا ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے اخراج غیرمتوقع نہیں۔ اب ایم ایس سی آئی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں تین پاکستانی ادارے لکی سیمنٹ، ایچ بی ایل اور ایم سی بی بینک ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |