ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ منتقل کرنیکی درخواست مسترد

عدالت نے اسامہ کی نظربندی منظور کرلی،کالعدم تنظیم کے کارکن کاریمانڈدیدیا


Staff Reporter January 16, 2014
عدالت نے آج ملزم کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زیر سماعت ٹیکسی ڈرائیور قتل کیس کو ماتحت عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق وکیل صفائی کی درخواست مسترد کردی۔

بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹیکسی ڈرائیور مراد عباس قتل کیس کو سیشن عدالت میں منتقل کرنے سے متعلق ملزم رینجرز اہلکار غلام رسول کے وکیل کی درخواست مسترد کردی ہے اور آج ملزم کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کرلیا ہے۔

 photo 3_zps4d43c514.jpg

دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم اسامہ حبیب کو تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت تفتیش کیلیے90 روز کی نظربندی پر رینجرزکے حوالے کردیا،ملزم اسامہ حبیب کو رینجرز حکام نے گارڈن سے گرفتار کیا تھا ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے، علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کمانڈر محمد ہاشم کو 14دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں