کورونا وائرس کے باعث مزید 126 افراد جان کی بازی ہار گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.35 فیصد رہی، این سی او سی


ویب ڈیسک May 13, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.35 فیصد رہی، این سی او سی۔ فوٹوفائل

کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 126 افراد جان کی بازی ہارگئے جب کہ 3265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے باعث مزید 126 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 19336 ہوگئی جب کہ 3265 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.35 فیصد رہی۔



کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر؛

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |