گوجرانوالہ میں کار نے گداگروں کو کچل ڈالا 5 افراد جاں بحق
حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ریکسیو ذرائع
جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے گدا گروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں وزیرآباد کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار نے عید گاہ کے باہر بیٹھے بھیک مانگنےوالوں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق طیب نامی نوجوان اپنی فیملی کو لاہور سے لے کر وزیرآباد آرہا تھا، کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوگئی اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد عید گاہ کے باہر جمع بھکاریوں اور نمازیوں کو کچلتی ہوئی دور جاکر رک گئی۔ پولیس نے ڈرائیور طیب اور اس کے ساتھی شرجیل کو حراست میں لے لیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ حادثہ ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو وزیرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔