غزہ میں عید کے روزبھی اسرائیلی حملے مزید31 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں زہریلی گیس استعمال کیے جانے کا انکشاف


ویب ڈیسک May 13, 2021
اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں زہریلی گیس استعمال کیے جانے کا انکشاف

غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین میں عید کے دن بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری رہی جس کے نتیجے میں مزید 31 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 87 ہوگئی۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں 6 منزلہ عمارت سمیت رہائشی عمارتوں پر بھی میزائل حملے کیے۔ جمعرات کی صبح جب فلسطینی شہری نماز عید کی ادائیگی کے لیے گھروں سے روانہ ہوئے تو آسمان پر صہیونی جنگی طیاروں کی گھن گرج سنائی دی اور سفاک دہشت گردوں نے نہتے لوگوں کو اپنے میزائلز کے نشانے پر رکھ لیا۔



غزہ میں فلسطینی حکام کے مطابق اب تک 87 افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں 18 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں جبکہ 530 افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے اور شہدا کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ گھر اور عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر دوسرے روز بھی بمباری، شہید ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی

غزہ میں فلسطینی ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ شب حملوں میں زہریلی گیس بھی استعمال کیے جانے کا شبہ ہے، شہدا کے جسد خاکی سے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جن کا معائنہ جاری ہے۔ اس کے باوجود آہوں اور سسکیوں میں سیکڑوں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز عید ادا کی۔

Image

ادھر حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 یہودی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل کے اندر بھی مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان شدید کشیدگی ہے اور جگہ جگہ جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد قابض فورسز نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 374 فلسطینی مسلمانوں کو گرفتار کرلیا جبکہ جھڑپوں میں درجنوں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔



اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ملک میں فلسطینی مظاہرین کو کچلنے کے لیے پولیس کی مدد کےلیے فوج طلب کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ نتن یاہو نے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی افواج کو جمع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے جس کے باعث غزہ میں ایک بار پھر اسرائیلی فوجی حملے اور بڑے پیمانے پر خونریزی کا خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |