انوشکااورویرات کی چندہ مہم وقت سے پہلے مکمل

اس جوڑے نے 7 مئی سے کورونا متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا


ویب ڈیسک May 13, 2021
انوشکا اور ویرات نے اس مہم میں ذاتی طور پر دو کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں۔(فوٹو:فائل)

ویرات کوہلی اور ان کی اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما نے بھارت میں کورونا سے متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم میں11 کروڑ روپے کے ہدف کو مقررہ وقت سے ایک روز قبل ہی عبور کر لیا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے کورونا متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے لیے 7 مئی سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ ابتدا میں اس جوڑے نے 7کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم عوام کی جانب سے بہترین ردعمل سامنے آنے پراس ہدف کو بڑھا کر11 کروڑ روپے کر دیا تھا۔

انوشکا اور ویرات کی اس مہم میں 19 ہزار سے زائد افراد نے بھرپور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری رقوم عطیہ کیں اور ایک دن قبل ہی 11 کروڑ بھارتی روپے جمع کرنے کا ہدف بھی مکمل کرلیا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا کو کھیلوں کے ایک ادارے الگ سے پانچ کروڑ روپے عطیہ کیے جب کہ اس جوڑے نے عطیات جمع کرنے کی اپنی مہم میں ذاتی طور پر دو کروڑ روپے عطیہ کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔