مفتی منیب الرحمان کا بیان منفی رویے کا عکاس ہے شبلی فراز
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کے حوالے سے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چاند کی رویت کے حوالےسے مفتی منیب الرحمان کے بیان کو غیر ذمے دار قرار دے دیا۔
شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے : تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، مفتی منیب الرحمان
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔
یاد رہے کہ مفتی منیب الرحمان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو من پسند ، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا، رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔
مفتی منیب کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرات نہیں تھی کہ وہ بیٹھے ، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔