پنجاب حکومت کی وفاق سے کراچی کی طرز پر لاہور کے لئےترقیاتی پیکیج کی سفارش

وفاقی حکومت جلد پنجاب حکومت کی تجاویز کا جائزہ لے کر پیکیج کااعلان کرے گی


/ May 14, 2021
وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کے لئے صوبائی حکومت کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کردی فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے وفاق سے لاہور کے لئے کراچی کی طرز پر ترقیاتی پیکیج کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعلی سطح کے اجلاس میں لاہورسے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وفاقی حکومت سے لاہور کے لئے کراچی کی طرز پر ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی، اہم وفاقی وزرا نے بھی لاہور کے لئے پیکیج کی حمایت کردی، جس کے بعد وفاقی حکومت جلد اس ضمن میں پنجاب حکومت کی تجاویز کا جائزہ لے کر پیکیج کااعلان کرے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے لئے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سال بعد اک نیا اور بڑا سرکاری اسپتال بنے گا، 120 کنال پر محیط اسپتال تعمیر کیا جائے گا، جس میں 400 بیڈ جنرل ،400 کارڈیالوجی جب کہ دو سو خون کی بیماریوں کے لئے ہوں گے ، شاہکام فلائی اوور پر بھی ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے، گلاب دیوی انڈر پاس کا بھی جلد سنگ بنیاد رکھاجائے گا، جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا بھی جلد وزیراعظم افتتاح کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں