اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری شہدا کی تعداد 126 ہوگئی

شہداء میں 31 بچے اور 9 خواتین شامل، 950 افراد زخمی، لوگوں کی نقل مکانی شروع، ہر طرف ملبے کا ڈھیر


ویب ڈیسک May 14, 2021
شہداء میں 31 بچے اور 9 خواتین شامل، 950 افراد زخمی، لوگوں کی نقل مکانی شروع، ہر طرف ملبے کا ڈھیر

PARIS/ LONDON: سفاک اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر پانچویں روز بھی حملے جاری رہے، جمعہ کو مزید 10 فلسطینی باشندوں کی شہادت کے بعد شہدا کی تعداد 126 تک پہنچ گئی جن میں 31 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے پیر کی رات سے شروع ہونے والے حملے جمعہ کو پانچویں دن بھی جاری ہیں، مزید 10 شہادتوں کے بعد شہدا کی تعداد بڑھ کر 126 تک پہنچ گئی جب کہ 950 افراد زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 31 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔

Palestine 9

Palestine

اسی سے متعلق : امریکی کانگریس میں رکن پارلیمنٹ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

Palestine 8

اسرائیلی بمباری کے سبب غزہ میں مختلف علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں، ہر طرف دھواں، آگ اور عمارتوں کا ملبہ ہے، ملبے میں سے امدادی کارکنان اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمی افراد کو نکالتے نظر آرہے ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکا نے اسرائیلی جارحیت پر ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس مؤخر کروا دیا

Palestine 10

Palestine 7

الجزیرہ کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والی خاتون اور ان کے تین بیٹوں کی لاشیں بھی ملبے سے برآمد کرلی گئیں۔

Palestine 6 Palestine 5 Palestine 4

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں عید کے روز بھی اسرائیلی حملے، مزید 31 فلسطینی شہید

Palestine 11

Palestine 3

حملوں کے سبب فلسطینی باشندے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ اسرائیل کے فضائی حملوں اور شدید زخمیوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Palestine 2

دریں اثنا حماس کی جانب سے سیکڑوں راکٹ داغے گئے جن میں سے بیشتر کو اسرائیل کے خودکار ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کردیا تاہم کچھ شہروں میں بھی گرے۔ اطلاعات ہیں کہ راکٹ حملوں میں اب تک سات اسرائیلی مارے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں