ورلڈ بینک نے کورونا ویکسی نیشن کے لیے پاکستان کی امداد کی منظوری دے دی

کورونا کی تیسری لہر سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک


ویب ڈیسک May 14, 2021
امداد سے صحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی فوٹو: فائل

WASHINGTON: ورلڈ بینک پاکستان میں"پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان "پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان میں"پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان "پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔ اس کی منظوری اپریل 2020 سے پاکستان میں جاری قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کے لئے وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ یہ فنڈز عالمی بینک کے اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے محفوظ اور موثر کوویڈ 19 ویکسین کی خریداری اور تعیناتی میں مالی اعانت فراہم کریں گے، اس منصوبے سے صحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

اس حوالے سے پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین نے کہا کہ کوویڈ 19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی، اس سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے عالمی بینک وبائی امراض کے معاشرتی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں