وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ناراضیوزیر اعظم کا استقبال نہیں کیا

ناراضی کی وجہ نواز شریف کو کئی معاملات پر لکھے گئے خطوط کا جواب نہ ملنا ہے، ذرائع


Shahid Hameed January 16, 2014
ماضی میں بطوروزیر اعلیٰ نوازشریف، بینظیر اورحال میں شہباز،گیلانی کا استقبال نہیں کرتے تھے فوٹو: فائل

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بدھ کے روز سوات آمد کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ان کا استقبال نہ کرکے نوے کی دہائی کی پیپلزپارٹی کی مرکزی اور (ن) لیگ کی پنجاب حکومت کی ''جنگ''کی یادتازہ کردی۔

تاہم حکومتی ذرائع نے وزیراعلیٰ کی سوات میں وزیراعظم کی تقریب میں عدم شرکت کو صوبائی حکومت کی مرکز سے ناراضی سے تعبیر کیا ہے ۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بدھ کو خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں آمد کے موقع پر ان کااستقبال آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،گورنر خیبرپختونخوا انجینئر شوکت اللہ اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کیا تاہم اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی وزیرموجود نہیں تھے ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وزیراعظم کا استقبال اور تقریب میں شرکت نہ کرکے 1988 ء سے 1990 ء کے دوران جاری سیاست کی یادیں تازہ کردیں جب مرکز میں بے نظیر بھٹو کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی حکومت کام کررہی تھی۔



جبکہ پنجاب میں میاں محمد نواز شریف وزیراعلیٰ تھے ،دونوں پارٹیوں کے درمیان مخاصمت اور مخالفتیں بڑھنے پر اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی وزیراعظم کے پنجاب کے دیگر شہروں کے علاوہ لاہورکے دورہ کے موقع پر بھی کبھی استقبال نہیں کیا شہبازشریف بھی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے استقبال سے بھی اکثر گریزاں ریتے تھے جبکہ آج میاں محمد نواز شریف کو وزیراعظم ہوتے ہوئے خود اسی صورت حال سے دوچار ہونا پڑرہاہے کہ جب ان کی خیبرپختونخوا آمد کے موقع پر صوبہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک موجود نہیں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں