پنجاب میں لاک ڈاؤن 24 مئی تک بڑھانے پر غور

لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے سے کافی حد تک معاملات بہتر ہوسکتے ہیں، محکمہ داخلہ و صحت کی تجویز


ویب ڈیسک May 15, 2021
لاک ڈاؤن مزید بڑھائے جائے گا یا نہیں فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن 16مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم لاک ڈاؤن مزید بڑھائے جائے گا یا نہیں فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ، محکمہ داخلہ و محکمہ صحت نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانے سے کافی حد تک معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں لاک ڈاؤن کا آغاز

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,530 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 4,813،940 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے 483 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہورمیں 196، قصور 8، شیخوپورہ 5، راولپنڈی 6، چکوال 1، مظفرگڑھ 5، گوجرانوالہ میں 13 ، سیالکوٹ 1، ملتان 36، خانیوال 8، لیہ 2، ڈیرہ غازی خان 1، وہاڑی میں 20، فیصل آباد 107، چنیوٹ 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ 3، جھنگ 1 رحیم یار خان میں 9، سرگودھا 21، میانوالی 2، بہاولنگر 2، بہاولپور 18، لودھراں 7، بھکر 4، ساہیوال 2، اور اوکاڑہ میں 1 کیس رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 589 ہوگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں لاک ڈاؤن میں 7 روز کی توسیع کردی گئی

پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مزید 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور شہر میں اموات کی کل تعداد 3822 ہو چکی ہے، جب کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے مزید 40 ہلاکتوں کے بعد اموات کی کل تعداد 9322 ہوچکی ہے، اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 283,524 ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں