لاک ڈاؤن اورمہنگائی کے باوجود گھروں میں میٹھی عید میں حسب حیثیت پکوانوں کی تیاری

لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹھی عید پر شہریوں نے گھروں میں ہی خوشیاں منائیں اور دعوتوں کا اہتمام کیا


آصف محمود May 14, 2021
عید کی چھٹیوں میں پارک اور تفریح گاہیں بند ہونے سے عوام تفریح کے لیے باہر نہیں جاسکے فوٹو: اہکسپریس

لاک ڈاؤن اورمہنگائی نے عام آدمی کے لئے میٹھی عید کی خوشیاں بھی مشکل بنادیں مگر اس کے باوجود گھروں میں مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے اپنی حیثیت کے مطابق پکوان تیار کیے گئے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹھی عید پرشہریوں نے گھروں میں ہی خوشیاں منائیں اوردعوتوں کا اہتمام کیا گیا، کئی گھروں میں قورمہ ،چکن اورمٹن کڑاہی بنائی گئی تو کہیں چٹ پٹے اور میٹھے پکوانوں سے دسترخوان سجائے گئے لیکن کئی خاندان ایسے بھی ہیں جہاں مہنگائی کی وجہ سے بھرپور دستر خوان تو نہیں سجائے گئے تاہم انہوں نے اپنی حیثیت کے مطابق دعوت عید کا اہتمام ضرور کیا ہے۔



وحدت روڈ لاہور کی رہائشی مسز رضیہ نے بتایا کہ اس سال عید کا مزا نہیں آیا ہے، کورونا لاک ڈاؤن اور مہنگائی کی وجہ سے عام دنوں میں گھر کا نظام چلانا مشکل ہے تو عید پر خاص اہتمام کرنا تو انتہائی مشکل ہوگیا ہے لیکن اب کیا کریں گھر آئے مہمانوں کی خاطر تواضع بھی توکرنی ہے ،اس لئے جو توفیق ہوسکی وہ پکالیا ہے۔



ان کے یہاں مہمان بن کر آنے والی کائنات کا کہنا تھا کہ عید کا پہلا دن تو وہ اپنے گھر میں مہمانوں کی خاطرداری میں مصروف رہیں، دوسرے دن یہاں مہمان بن کر آئیں، اس لئے یہاں آئے ہیں کھانا کھایا اور خوب مزا کررہے ہیں۔

مسز رضیہ کی صاحبزادی ثنا کا کہنا تھا کہ پہلے تو عید پر وہ شہر سے باہر اپنے رشتہ داروں کے یہاں جاتے تھے، پھر کسی پارک اور تفریح گاہ میں چلے جاتے جہاں دعوت ہوتی مگر اس عید پر گھر میں ہی ہیں، دو دن سے کچن سے باہر نکلنے کا بھی وقت نہیں ملتا ہے۔ آج بھی مہمانوں کے لئے قیمہ اور بریانی پکائی ہے اس کے لئے سویٹ ڈش تیارکی ہے، سلاد اور رائتہ ہے۔ عید پر باہر تو نہیں جاسکے مگر جو رشتہ دار یہاں قریب ہیں ان کے ساتھ مل کرہی دعوت کر رہے ہیں اورعید منارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |