اسرائیل کے غزہ پر راکٹ حملے میں 11 منزلہ میڈیا ہاؤس تباہ ویڈیو وائرل

چھٹے روز بھی اسرائیلی بمباری جاری، شہدا کی تعداد 140 ہوگئی،36 بچے شامل، 920 فلسطینی زخمی


ویب ڈیسک May 15, 2021
شہدا کی تعداد 140 ہوگئی ہے جن میں 36 بچے شامل ہیں، فوٹو: رائٹرز

غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ کے بعد صحافیوں کے زیر استعمال ایک 11 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں اپنے انسانیت سوز مظالم کی کوریج کو روکنے کے لیے ایک 11 منزلہ عمارت کو خالی کرنے کی وارننگ دینے کے چند لمحے بعد راکٹ حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ اس عمارت میں معروف قطری چینل الجزیرہ سمیت کئی میڈیا دفاتر تھے جب کہ کئی صحافی یہاں رہائش بھی اختیار کیئے ہوئے تھے۔



قبل ازیں اسرائیلی بمباری کے آج مسلسل چھٹے روز پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 بچوں اور 2 خواتین سمیت 11 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Image

شہدا کی تعداد 140 ہوگئی ہے جن میں 36 بچے شامل ہیں۔ 920 فلسطینی زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے اور شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں گھر اور رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور 10 ہزار افراد اقوام متحدہ کے مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری، شہدا کی تعداد 126ہوگئی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور متعدد ممالک کے سربراہان نے اسرائیل پر حملے بند کرنے کے لیے زور دیا ہے لیکن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ان مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں امن تک حملے جاری رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |