اسلام آباد میں کورونا سے 31 سے 45 سال کے افراد سب سے زیادہ متاثر

اسلام آباد میں اب تک 79027 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، ڈی ایچ او رپورٹ


ویب ڈیسک May 15, 2021
اسلام آباد میں 727 افراد کورونا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں فوٹو: فائل

HONG KONG: وفاقی دارالحکومت میں اب تک 31 سے 45 سال تک کی عمر کےافراد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 79027 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، جن میں سے 727 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں 31 سے 45 سال کے افراد سب سے زیادہ 22447 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، ۔شہر میں21 سے 30 سال تک کے 15989 افراد ، 46 سے 60 سال تک کے 15027 افراد بھی کورونا سے متاثرہوچکے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب تک پیدائش سے 10 سال تک کے 8805 بچے بھی کورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں 61 سے 80 سال تک کے 8180 افراد ،11 سے 20 سال تک کے 7282 نوجوانوں سمیت 81 سال سے اوپرکے 800 بزرگ بھی کورونا متاثرین میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |