طیارے سے تصادم کے بعد ایک جہاز کی پیراشوٹ کے ذریعے لینڈنگ ویڈیو وائرل
کارگو طیارے اور ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے درمیان تصادم میں معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا
امریکا میں دوران پرواز دو طیاروں کا تصادم ہوا تھا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اب اس حادثے میں ایک چھوٹے طیارے کی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر محفوظ طریقے سے اترنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے ''سرس ایس آر 22'' کو فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے میدانی علاقے میں اترتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
تصادم اور اس کے بعد پیراشوٹ کی مدد سے کی گئی '' ہنگامی لینڈنگ'' میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا اور دونوں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہے جب کہ یہ طیارہ فضا میں جس مال بردار طیارے سے ٹکرایا تھا وہ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا تھا۔
واضح رہے کہ کارگو جہاز اور ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے درمیان تصادم 12 مئی کو ہوا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔