وزیراعلیٰ کی چوہدری اسلم کی بیوہ سے تعزیت 2 کروڑ کا چیک دیا

سندھ کے عوام کوکشمیریوں سے روابط رکھنے چاہئیں،وزیراعلیٰ،سرداریعقوب سے ملاقات میں گفتگو


Staff Reporter January 16, 2014
کراچی: وزیراعلیٰ قائم علی شاہ چوہدری اسلم شہید کی بیوہ سے تعزیت کے موقع پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے چوہدری اسلم کی رہائش گاہ جاکران کے بیٹوں اوربیوہ سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ نے شہیدافسرکی بہادری اورسندھ پولیس کیلیے ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں ان کی بیوہ کوحکومت سندھ کی جانب سے2کروڑ روپے کاچیک پیش کیا۔انھوں نے شہیدپولیس افسرکی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ چوہدری اسلم ایک بہادر اور نڈر افسر تھے جنھوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کانذرانہ پیش کیاجس کوجتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔ اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ آئی جی پولیس سندھ شاہدندیم بلوچ،ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی شاہد حیات اور دیگر افسران بھی تھے۔

 photo 4_zpse6b33d03.jpg

وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر موجود پولیس افسران سے کہا کہ اس واقعے کے تمام پہلوئوں، اسباب کو تحقیقات کے دائرے میںلایاجائے تاکہ مسقتبل میں ایسے واقعات سے بچاجاسکے،چوہدری اسلم کی شہادت سے قوم کاسرفخرسے بلندہوگیا،حکومت سندھ دلیر پولیس افسر کے اہل خانہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اورنوکری کی عمرپرپہنچنے کے بعدشہیدکے ایک بیٹے کوپولیس میں نوکری دی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے اہل خانہ کویقین دہانی کرائی کہ ان کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،چوہدر ی اسلم کی دلیرانہ شہادت سے پولیس کے دیگر افسران کامورال،جوش وجذبہ بڑھاہے اوروہ چوہدری اسلم کی طرح دہشتگردوں سے صف آراہونا چاہتے ہیں۔دریں اثناآزادکشمیر کے صدرسردار محمد یعقوب خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔