ممبئی حملہ کیس بھارت نے پاکستانی کمیشن کو گواہوں پر جرح کی اجازت دیدی

انسداددہشت گردی کی عدالت میں گواہان کی عدم حاضری پرسماعت نہ ہوسکی،آئندہ تاریخ پر مزید 4 گواہوںکوطلب کرلیا گیا


Qaiser Sherazi September 09, 2012
انسداددہشت گردی کی عدالت میں گواہان کی عدم حاضری پرسماعت نہ ہوسکی،آئندہ تاریخ پر مزید 4 گواہوںکوطلب کرلیا گیا. فوٹو اے ایف پی

ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کے عدالتی کمیشن کے دوبارہ بھارت جانے کا امکان پیدا ہوگیا۔

بھارت نے کمیشن کو 4 بھارتی گواہان پر جرح کی اجازت دیتے ہوئے پاکستان کوزبانی طور پرآگاہ کردیا،آئندہ ہفتے تحریری طور پر آگاہ کیاجائے گا، عدالتی کمیشن نے بھارت جانے کی تیاریاں شروع کردیں، رواں سال مارچ میں پاکستانی عدالتی کمیشن نے بھارت میں 4 گواہان تفتیشی افسر ایس پی رمیش مہالے، اجمل قصاب کااقبالی بیان ریکارڈ کرنے والی مجسٹریٹ مسز آر وی سووندبگولے اورہلاک ہونے والے 166 افراد کا پوسٹ مارٹم کرنے والے 2 ڈاکٹروں گنیش اور سالیش کے بیان توریکارڈ کرلیے تھے۔

تاہم بھارتی مجسٹریٹ نے ان پر جرح کی اجازت نہیں دی تھی جس کے باعث انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی نے کمیشن کی رپورٹ مسترد کردی تھی،دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہفتے کوممبئی حملہ کیس کی سماعت گواہان کی عدم حاضری پر 15 ستمبر تک ملتوی کر دی،آئندہ تاریخ پر مزید4 گواہان کو طلب کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |