انصار عباسی چیف جسٹس کوڈائریکشن دیتے ہیں فواد چوہدری

پروگرام ٹودی پوائنٹ میں انصارعباسی،نصرت جاوید اورماریہ واسطی کا بھی اظہار خیال


Monitoring Desk September 09, 2012
پروگرام ٹودی پوائنٹ میں انصارعباسی،نصرت جاوید اورماریہ واسطی کا بھی اظہار خیال۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارا اسلام وہ ہے جوحضرت داتا گنج بخش بابافرید کا ہے انھوں نے اللہ کا پیغام پھیلایا اورہم اسی کوفالو کرتے ہیں۔

انصارعباسی چیف جسٹس کوڈائریکشن دیتے ہیںاورانھوں نے جس کیس میں ڈائریکشن دی میں اس کی مکمل تفصیلات بھی بتاسکتا ہوں۔پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ چینلزکوئی کوڈ آف کنڈکٹ طے کرلیں اس میں ریاست کاکوئی کردارنہیں ہوگا جن ویب سائٹس کوبندکیاگیاتوکیاہواجودیکھنا چاہتے ہیں وہ کچھ نہ کچھ دیکھ رہے ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹرٹریبیون ضیا الدین نے کہاکہ ہمارے ڈرامے بھارت کے مقابلے میں بہت اچھے بن رہے ہیں اگر یہ ایکسپورٹ ہوں تو بہت ہٹ ہوں۔اسلام کوفالوکرنا چاہیے لیکن کری ایٹو معاملات کوتھوڑاہٹ کردیکھنا چاہیے۔کوڈآف کنڈکٹ طے ہونا چاہیے جس میں مالکان کی رائے بھی شامل ہو۔

اس ملک میں اگرقائد اعظم کی 11 ستمبر والی تقریرپرعمل کرلیا جائے تویہ ملک سنورجائے۔تجزیہ کار انصار عباسی نے کہاکہ ہمیں اسلام پرفخر کرنا چاہیے ہمیں امریکا والا اسلام فالو نہیں کرنا چاہیے جوکہتا ہے کہ جہاد کو نکال دو۔میں نے اپنے کالم میں شیعہ کلنگ کے بارے میں لکھا ہے۔جہاں میں غلط ہوں میں درستگی کیلیے تیار ہوں لیکن ہم اس پرتومتفق ہوں کہ ہمیں قرآن وحدیث کی روشنی میں اسلامی تعلیمات کوفالوکرنا ہے ۔کالم نگار وٹی وی اینکر نصرت جاوید نے کہاکہ جن ججز سے ہم یہ توقع کررہے ہیں کہ یہ فحاشی اور عریانی کے بارے میں کوئی ضابطہ مقررفرمائیں گے کیا ان کے کوٹ انکی ٹائیاں ان کی وگیں اسلامی ہیں۔

جماعت اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی نے کہاکہ ساری دنیا میں سب کچھ دیکھا جارہاہے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں،پاکستان کے ٹی وی کو کنٹرول ہونا چاہیے۔جب کوئی چیزملکی مفاد میں ہوتواس پر سب کوایک ہونا چاہیے۔اداکارہ ماریہ واسطی نے کہاکہ ڈراموں میں کچھ ایسا شوٹ ہوتاہے جو نہیں ہونا چاہیے ،سوسائٹی کو بہترانداز میں آگے لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کا ایک ایسا نظام بنایا جائے جس میں ماہرین شامل ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں