چوہدری اسلم دلیر تھے محنت سے پروموشن حاصل کی عمر خطاب

اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہر محاذ پرڈٹ جاتے تھے،علی رضا،مشن جاری رکھیں گے،شعیب قریشی

سندھ پولیس کے جذبے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی،ایس پی سی آئی ڈی،فوٹو:فائل

ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد سندھ پولیس کے جذبے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی، چوہدری اسلم شہید کی ٹیم آج بھی ان کو دلوں میں یاد رکھ کر ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے پرعزم ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں ایس ایس پی سی آئی ڈی عمر خطاب نے کہا کہ چوہدری اسلم دلیر افسر تھے، انھوں نے کوئی کورس وغیرہ تو نہیں کیے لیکن انھوں نے اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے پر پروموشن حاصل کی تھی، اس وقت ہم پر گھر کی نہیں اپنے ملک کی ذمہ داری ہے ۔ چوہدری اسلم شہید کی ٹیم میں شامل ڈی ایس پی علی رضا نے کہا کہ چوہدری اسلم جیسا افسر سارے پاکستان میں کوئی اور نہیں، وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہر محاذ پر ڈٹ کرکھڑے ہونے والے جوان تھے، پولیس میں بہت اچھے لوگ موجود ہیں لیکن جس طرح انھوں نے اپنانام پیدا کیا ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔




انسپکٹر شعیب قریشی نے کہا کہ چوہدری اسلم شیر تھے اورشیر کے بچے بھی شیر ہوتے ہیں، ہمارا مورال ہائی ہے ہم نے اس ملک کے تحفظ کا حلف لیا ہے جب تک چوہدری اسلم کی ٹیم زندہ ہے ہم ان کا مشن جاری رکھیں گے، چوہدری اسلم کے ساتھ شہید ہونے والے اہلکار فرحان جونیجو کے والد نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میرابیٹاچوہدری اسلم جیسے افسر کے ساتھ شہید ہوا۔ میں اپنے باقی بیٹے بھی اس ملک پر قربان کرنے کو تیار ہوں ۔ حسیب نامی سپاہی نے کہا کہ چوہدری اسلم نے ہمیں بچوں کی طرح رکھا ہم ان کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے تیار ہیں۔
Load Next Story