
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) صحت ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے، خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے رجسٹریشن کرائیں۔
Advance registration for COVID vaccination has many advantages. Get yourself registered asap.
— Dr. Rana Muhammad Safdar (@drsafdar64) May 16, 2021
30 سال سے اوپر کرونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شورع ہو گئ ہے ، اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں اور کرونا وائرس سے اپنے آپ کو محفوظ بنائیں ۔https://t.co/0BJSyOeSn5
ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال سے زائد عمر ہیں تو اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں، اور دوسروں کو رجسٹریشن کیلئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: 40 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن شروع
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا مرحلہ وار عمل جاری ہے، اور آخری بار 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کورونا رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔