پنجاب میں 17 مئی سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت

آج سے پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک May 16, 2021
پنجاب کے تمام سنیما گھر، تھیٹرز اور 21 اضلاع میں مزارات بھی مکمل بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو:فائل

پنجاب بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں 17 مئی سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے بعد پنجاب حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام کاروبار 17 مئی سے کھولے جا سکیں گے، تاہم تمام کاروباری سرگرمیاں شام بجے بند کردی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی، تاہم لاہور اور راولپنڈی سمیت 21 اضلاع میں شادیوں پر مکمل پابندی ہوگی، اور تمام شادی ہالز، مارکیز بند رہیں گی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اویز سروس کی جاسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سنیما گھر، تھیٹرز اور 21 اضلاع میں مزارات بھی مکمل بند رہیں گے، تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا، جب کہ کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ 20 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی آج سے 19 مئی تک ہرقسم کی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلانے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ 17 مئی سے ضلع بھر کی مارکیٹس رات 8 بجے تک بند کرنا ہوں گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی تاہم ٹیک آوے کی 24 گھنٹے اجازت رہے گی، پرائیویٹ اور پبلک دفاتر 17 مئی سے معمول کے اوقات کے مطابق کام کریں گے لیکن 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں