کراچی پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ یونیورسٹی کے 17 طلبا گرفتار

گرفتار ہونے والے یونیورسٹی کے طلبا ہیں جن میں 7 طالبات بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک May 16, 2021
گرفتار ہونے والے یونیورسٹی کے طلبا و طالبات ہیں، فوٹو: فائل

گڈاپ پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک فام ہاؤس پر چھاپہ مار کر 7 خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ حقہ، شیشہ، تمباکو اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا تاہم حیران کن طور پر پولیس نے فام ہاوس کے مالک اور منیجر کو گرفتار نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ پولیس نے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں یونیورسٹی کے 20 سے 25 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات موجود تھے جو بڑے اسپیکرز پر زور دار نغموں پر رقص کر رہے تھے اور نشے میں دھت تھے۔

پولیس نے 188 اور 269 کے تحت 17 طلبا کو حراست میں لے لیا جن میں 7 طالبات بھی شامل ہیں جب کہ نشہ آور اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جہاں سب کی ضمانتیں منظور کرکے رہا کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فام ہاوس کرائے پر دینے والے مالک اور منیجر کو مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر گرفتار کرنے کے بجائے جائے وقوعہ سے جانے دیا۔

گرفتار ہونے والوں میں ایک نوجوان اہم شخصیت کا بیٹا تھا جس نے گرفتاری کے وقت مزاحمت بھی کی اور اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے پولیس پارٹی کو معطل کرنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں