وزیراعظم سے مہاتیرمحمد کا رابطہعالمی برادری سے غزہ پرحملے رکوانےکا مطالبہ

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت اورمسجد اقصی میں معصوم نمازیوں اورغزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی


ویب ڈیسک May 16, 2021
دوطرفہ گفتگو میں دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور منصفانہ اور پائیدار حل کے لیےہنگامی اقدامات پر بھی زور دیا۔(فوٹو:فائل)

وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت اورعالمی برداری سے فوری طور پر حملے رکوانےکا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، اورفلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت اورمسجد اقصی میں معصوم نمازیوں اورغزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی اورمعصوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اسرائیلی حملوں کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے عالمی دنیا پر زور دیا کہ وہ کردارادا کرے۔ دوطرفہ گفتگو میں دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور منصفانہ اور پائیدار حل کے لیےہنگامی اقدامات پر بھی زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں