امریکی کانگریس نے پاکستان کی 3 کروڑڈالرسے زائد کی امداد روکنے کا مسودہ پیش کردیا

امداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر دی جانی تھی جسے اب ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردیا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2014
شکیل آفریدی پر امریکا کی مدد کرنے کا الزام بھی واپس لیا جائے،کانگریس کا مطالبہ۔ فوٹو:فائل

SHANGHAI:

امریکی کانگریس نے پاکستان کے لیے امریکی امداد روکنے کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی کانگریس نے پاکستان کو دی جانے والی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد کو روکنے کا مسودہ بجٹ اجلاس میں پیش کردیا ہے،کانگریس کے تیار کردہ مسودے کے مطابق یہ امداد پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر دی جانی تھی جسے اب ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردیا گیا ہے۔


کانگریس کے تیار کردہ مسودے میں پاکستان سے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے،جبکہ مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شکیل آفریدی پر امریکا کی مدد کرنے کا الزام بھی واپس لیا جائے،کانگریس نے امریکی اہلکاروں کے لیے پاکستانی ویزوں میں کسی قسم کی پابندی کے خاتمے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔


واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پراسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لیے ایبٹ آباد آپریشن میں امریکا کی مدد کرنے کا الزام عائد ہے اور وہ حکومت پاکستان کی تحویل میں ہیں جن کی رہائی کے لیے امریکا پاکستان پر دبائو دیتا آرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں