چکن بیف اور مٹن کی قیمتیں بے لگام سبزیاں اور پھل بھی مہنگے
برائلر گوشت 450 اور 460 روپے کلو،بکرے کا گوشت15 سوتک فروخت ہوا
عید الفطراور سرکاری چھٹیوں میں مرغی، بکرے اورگائے کے گوشت کی قیمتیں کنٹرول سے باہر رہیں۔
پیاز، ٹماٹر کی قیمت کم ہوئی لیکن عام بازاروں میںزائد قیمت پرفروخت جاری رہی۔سبزیاں، پھل بھی مہنگے رہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عید مناکر واپس نہ آسکے۔ شہری دکانداروں کے رحم وکرم پررہے، من مانیاں جاری رہیں، لاک ڈاؤن اورعید الفطر کی طویل چھٹیوں کے دوران مرغی ، بکرے اورگائے کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ناممکن بنا رہا ۔سرکاری طور پر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت415/25 روپے کلو تک رہی لیکن مارکیٹ میں 450/60روپے کلو جبکہ صافی گوشت پانچ سوروپے کلو فروخت ہوا۔قصابوں نے گائے کے گوشت کی قیمت خود ہی بڑھا دی بڑا گوشت ساڑھے چارسو کی بجائے ساڑھے چھ سو جبکہ بکرے کا گوشت نوسو کی بجائے چودہ سے پندرہ سو روپے فروخت ہوا۔
کسی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ، ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ نے کوئی کارروائی نہیں کی دکاندار شہریوں کو لوٹتے رہے۔ پیاز اورٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن دکاندار بدستور سبزی مہنگی فروخت کررہے ہیں الو دوئم39 کی بجائے پچاس روپے کلو فروخت ہورہا ہے پیاز سوئم کی قیمت دس روپے کلو ہوگئی لیکن بیس روپے کلوفروخت ہورہاہے ٹماٹرسوئم درجہ17 اول درجے کی قیمت25روپے کلو فروخت ہورہا ہے ادرک چائینہ کی قیمت305 پر برقرارلیکن فروخت چارسو روپے کلو ہورہا ہے لہسن چائینہ160کی بجائے آڑھائی سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔